وزیرخارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے

ویب ڈیسک  پير 5 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار جدہ میں او آئی سی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 7  اگست کواو آئی سی کا خصوصی ہنگامی اجلاس مسئلہ فلسطین اور ایران کی صورتحال کے تناظر میں بلایا جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار شریک ہوں گے۔

او آئی سی کے  خصوصی اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مسئلہ فلسطین کی صورتحال پر اپنے تحفظات سے دنیا کو اگاہ کریں گے۔

نائب وزیراعظم اوآئی سی  اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان  دفتر خارجہ  کے مطابق پاکستان فلسطین کے مسئلے کے حل کا ہمیشہ سے حمایتی رہا ہے اور عالمی سطح پر اس حوالے سے آواز بلند کرتا رہے گا۔  پاکستان غزہ میں امن کا خواہاں ہے اور یہ مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ کے عوام تک امداد پہنچنے کی اجازت دی جائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔