ملک بھر میں ماہ صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا

آصف محمود  پير 5 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: ملک بھر میں ماہ صفرالمظفر 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہ صفر 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے جس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو ملک بھر سے چاند دکھائی دینے کی ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ صفر کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کردیا۔

 وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاند نظر نہ آنے کے باعث کل 6 اگست بروز منگل کو محرم الحرام کا تیسواں دن ہوگا اور یکم صفر المظفر 1446 ہجری 7 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔