کراچی؛ بلوچ یکجہتی کونسل کے 13 کارکنان رہا

کورٹ رپورٹر  پير 5 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اداروں کیخلاف احتجاج کرنے والے بلوچ یکجہتی کونسل کے 13 کارکنوں  کو ذاتی مچلکے پر رہا کردیا ہے۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو اداروں کیخلاف احتجاج کرنے والے بلوچ یکجہتی کونسل کے 13 کارکنوں کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

وکیل صفائی حفیظ لاشاری نے موقف اختیار کیا کہ ان افراد کو بلاوجہ گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار افراد کا احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان افراد کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے بلوچ یکجہتی کونسل کے 13 کارکنوں  کو ذاتی مچلکے پر رہا کردیا۔

پولیس کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر جمعے کے روز آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی تھی،ملزمان کو احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔