- غزہ: ایک ہی روز میں مزید 48 فلسطینی شہید
- اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیے
- بھارت؛ مشہور کمپنی کی ملازمہ کا بے تحاشا ورک لوڈ کے باعث انتقال
- کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا
- ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
- سری لنکا کے مینڈس نے سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
- لاہور؛ منشیات فروش سب انسپکٹر گرفتار، 70 کلوگرام منشیات برآمد
- امریکا کی ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں نئی پابندیاں
- آزاد کشمیرمیں ٹیکس رجسٹریشن کا غلط استعمال روکنے کیلیےانکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا فیصلہ
- کراچی؛ تھانہ سول لائن کا انویسٹی گیشن انچارج خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل
- پی ٹی اے کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ
- پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا
- کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
- پاک-روس معاہدے، بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار
- کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
- قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں، 26 اکتوبر کو سینئر جج چیف جسٹس بن جائیں گے، وزیر قانون
- فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد منظور
- شمالی وزیرستان میں بینک اسٹاف کی گاڑی پر فائرنگ سے مینیجر جاں بحق
ایف بی آر نے ٹیکس کی شرح کا ٹیبل جاری کر دیا، ٹیکس کی یکمشت ادائیگی پر 25 فیصد ڈسکاونٹ
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نےتاجر دوست اسکیم کےتحت تاجروں پر قابل ایڈجسٹ ایڈوانس ٹیکس کی شرح کاٹیبل جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق 78 فیصد علاقوں میں 5ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاجر دوست اسکیم کے تحت 14 فیصد علاقوں میں 10ہزار، 5 فیصد علاقوں میں 20 ہزار، 2 فیصد علاقوں میں 30 ہزار، 0.6 فیصد علاقوں میں 45 ہزار اور 0.32 فیصد علاقوں میں 60 ہزار روپے ماہانہ قابل ایڈجسٹ ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا ہے۔
تاجر دوست اسکیم کے تحت یکمشت ٹیکس ادائیگی پر 25 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا جائے گا۔
اس ضمن میں چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم محمد نعیم میر کاکہنا ہے کہ جن علاقوں میں تاجر نمائندوں کو لگتا ھے کہ زیادہ ٹیکس لگایا گیا انہیں ریجنل ٹیکس آفس میں اپنے اعتراضات جمع کروانے کا آپشن بھی دیا گیا ھے۔
اس لئے تاجر حضرات ایڈوانس ٹیکس ٹیبل پر اپنے اعتراضات لازمی ریجنل ٹیکس کے دفاتر میں تحریری صورت میں جمع کروائیں اور وصولی کی تحریری سلپ حاصل کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔