پنوعاقل؛ مسافر وین اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، ایک جاں بحق، 7 شدید زخمی

ویب ڈیسک  پير 5 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

پنو عاقل:  قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں  لڑکا جاں بحق اور 7  مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنوعاقل قومی شاہراہ کے وی آئی پی گیٹ کے پاس مسافر وین اور ٹرالر میں ٹکر کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ  7 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

مسافر وین خیرپور سے اوباڑو جارہی تھی  کہ قومی شاہراہ  پر وی آئی پی گیٹ کے قریب پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے ٹکر ماردی۔

متوفی لڑکے کی لاش اور زخمیوں کو  تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔