لاہور؛ لوٹ مار کی وارداتیں کرنیوالا لڑکا اور لڑکی گرفتار

ویب ڈیسک  پير 5 اگست 2024
پولیس نے ملزمان کی جوڑی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ( فوٹو: ایکسپریس نیوز )

پولیس نے ملزمان کی جوڑی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ( فوٹو: ایکسپریس نیوز )

 لاہور: پولیس نے  گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے لڑکے اور لڑکی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق لڑکے اور لڑکی پر مشتمل ملزمان کی جوڑی نے فیصل ٹاؤن ، لیاقت آباد اور نشتر کالونی میں فارمیسی پر واردات کی، علاوہ ازیں انہوں نے گلشن  راوی میں ڈیپارٹمینٹل اسٹور جبکہ لٹن روڈ میں فاسٹ فوڈ شاپ لوٹی تھی۔

لٹن روڈ پولیس نے دونوں لڑکا لڑکی کو فاسٹ فوڈ ریسٹونٹ کی واردات کے بعد 24 گھنٹے میں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزموں میں اقرا اور نوریز شامل ہیں۔

دونوں ملزمان کی  وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی،  واردات کے فوری بعد دونوں لوٹی ہوئی رقم کا بٹوارہ کرلیتے تھے۔

پولیس کے مطابق  ملزمان نے لٹن روڈ کے علاقے سے ایک موٹرسائیکل بھی گن پوائنٹ پر چھینی تھی۔  ملزمان سے اسلحہ نقدی ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان بر آمد  کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔