ایم کیوایم اور پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

اسٹاف رپورٹر  منگل 6 اگست 2024
فوٹو-فائل

فوٹو-فائل

  کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔

ریاست جموں کشمیر میں سازش کی غرض سے بھارت نے یہ بیج بویا جس سے اس سارے عمل میں ہندوستانی حکمرانوں کی بدنیتی نظر آئی۔ بھارت کا یہ جارحانہ اقدام پوری دنیا پر عیاں ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ایم کیوایم اور پوری پاکستانی قوم  مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کے لئے یہ آزمائش کی گھڑی ہے جس میں وہ اپنی ثابت قدمی اور جواں مردی سے سرخرو ہونگے۔

ایم کیوایم پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم ہر سال پانچ اگست کو یہ دن منا کر مظلوم کشمیریوں کی آواز سے آواز ملاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔