- حسن نصراللہ کی تقریر کے دوران اسرائیلی طیاروں کی بیروت میں گھن گرج
- سی آئی اے افسر کومختلف ممالک میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر بڑی سزا
- کراچی: رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر کمسن بچہ جاں بحق
- کراچی: ہوٹل میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
- کراچی: سُپر ہائی وے پر حادثے میں نوجوان جاں بحق
- کے-الیکٹرک کی بجلی چوری روکنے کیلئے سندھ اسمبلی کی کمیٹی سے مدد کی درخواست
- وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا
- حدود سے تجاوز کرنے کا معاملہ، ٹرٹل بیچ ہاکس بے پر واقع تفریحی ہٹس کو نوٹس جاری
- چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا
- پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو اعلیٰ معیار پر ترقی دے گا، صدر مملکت
- فرانسیسی سفیر کی سندھ میں متبادل توانائی کے منصوبوں کی تعریف، سرمایہ کاری کا عندیہ
- اسرائیل نے سرخ لکیر پار کرکے اعلان جنگ کردیا، سربراہ حزب اللہ
- لاہور: پولیس نے صنم جاوید کے والد کو گرفتار کرلیا
- بھارتی لیفٹننٹ جنرل کا عالمی امن مشن میں مصروف پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف
- لبنان پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، قابل مذمت ہے، اسپین
- رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ’منشیات فروش‘ کو عدالت نے شک کا فائدہ دے کر بری کردیا
- آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم
- اسرائیل نے غزہ میں بچوں کے عالمی قانون کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
- آئینی ترامیم: فوج ریاست کا اہم ستون، چاہتے ہیں کوئی نقصان نہ پہنچائے، عارف علوی
- پاکستان کی لبنان میں اسرائیلی سائبر حملوں کی مذمت، حالیہ مہم جوئی امن کیلیے خطرہ قرار
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی پی ایم ڈی سی اورایچ ای سی کو ختم کرنے کے منصوبے کی مذمت
کراچی: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی کو ختم کرنے کے حکومتی منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے عہدیداران کا اجلاس پی ایم اے ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت پی ایم اے کے مرکزی صدر ڈاکٹر حمید اللہ کاکڑ نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر عبد الغفور شورو سیکرٹری جنرل پی ایم اے سینٹر ، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری صدرافیکٹ پی ایم اے سینٹر اور دیگر سینئر ممبران شامل تھے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے اجلاس میں حالیہ معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ پی ایم اے حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان مل (پی ایم ڈی سی) اور ہائر ایجو کیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو تنظیم نو اور کفایت شعاری مہم کے ایک حصے کے طور صوبوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔
پی ایم اے کا خیال ہے کہ ایسا اقدام طبی تعلیم و صحت کی دیکھ بھال کے معیار کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا ۔ پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی طبی تعلیم و تربیت کے معیار کو برقرار رکھنے کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان ریگولیٹری اداروں کو ختم کرنے سے نقصان پہنچے گا۔
پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی پاکستان میں طبی تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے معیار کی حفاظت کرنے والے اہم ادارے ہیں ۔ ان اداروں کو ختم کرنا ایک سنگین غلطی ہوگی جس کے صحت اور بہبود پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
پی ایم اے مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت پاکستان فوری طور پر پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی کو ختم کرنے کے اپنے منصوبوں پر نظر ثانی کرے ۔ اس کے بجائے، پی ایم اے حکومت پر زور دیتی ہے کہ وہ ان اداروں کو مضبوط بنائے اور انہیں اپنے مینڈیٹ کو مؤثرطریقے سے پورا کرنے کے لیے با اختیار بنائے۔
پی ایم اے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کومتاثر کرنے والے کوئی بھی فیصلے کرنے سے پہلے پی ایم اے سمیت شعبہ طبی سے وابستہ تنتیظموں کے ساتھ باہمی مشاورت کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔