دی ہنڈرڈ: سدرن بریو نے ویلش فائر کو 42 رنز سے شکست دے دی

ویب ڈیسک  منگل 6 اگست 2024

کارڈف: دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں سدرن بریو نے ویلش فائر کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

کارڈف میں کھیلنے گئے ایونٹ کے 17 ویں میچ میں 140 رنز کے تعاقب میں ویلش فائر 95 گیندوں میں 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

فائر کی جانب سے ڈیوڈ ولی 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جونی بیئرسٹو 16، کپتان ٹام ایبل 11، جو کلارک 10 گلین فلپس 8، لیوک ویلز 8، حارث رؤف 4، ٹام کوہلر-کیڈمور 3، ڈیوڈ پین 1، میٹ ہینر1  رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میسن کرین 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بریو کی جانب سے ٹائمل مل 4، ڈینی برگز 3، کرس جورڈن 2 اور کریگ اوورٹن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ویلش فائر کے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سدرن بریو نے مقررہ 100 گیندوں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز اسکور کیے۔

بریو کی جانب سے کپتان جیمز ونس ناٹ آؤٹ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لیوس ڈو پلوئے 21، کیرون پولارڈ 17، ایلکس ڈیویز 16، کرس جورڈن 7 اور لوری ایونز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ویلش فائر کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ میٹ ہینری، لیوک ویلز اور ڈیوڈ پین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔