- حسن نصراللہ کی تقریر کے دوران اسرائیلی طیاروں کی بیروت میں گھن گرج
- سی آئی اے افسر کومختلف ممالک میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر بڑی سزا
- کراچی: رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر کمسن بچہ جاں بحق
- کراچی: ہوٹل میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
- کراچی: سُپر ہائی وے پر حادثے میں نوجوان جاں بحق
- کے-الیکٹرک کی بجلی چوری روکنے کیلئے سندھ اسمبلی کی کمیٹی سے مدد کی درخواست
- وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا
- حدود سے تجاوز کرنے کا معاملہ، ٹرٹل بیچ ہاکس بے پر واقع تفریحی ہٹس کو نوٹس جاری
- چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا
- پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو اعلیٰ معیار پر ترقی دے گا، صدر مملکت
- فرانسیسی سفیر کی سندھ میں متبادل توانائی کے منصوبوں کی تعریف، سرمایہ کاری کا عندیہ
- اسرائیل نے سرخ لکیر پار کرکے اعلان جنگ کردیا، سربراہ حزب اللہ
- لاہور: پولیس نے صنم جاوید کے والد کو گرفتار کرلیا
- بھارتی لیفٹننٹ جنرل کا عالمی امن مشن میں مصروف پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف
- لبنان پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، قابل مذمت ہے، اسپین
- رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ’منشیات فروش‘ کو عدالت نے شک کا فائدہ دے کر بری کردیا
- آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم
- اسرائیل نے غزہ میں بچوں کے عالمی قانون کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
- آئینی ترامیم: فوج ریاست کا اہم ستون، چاہتے ہیں کوئی نقصان نہ پہنچائے، عارف علوی
- پاکستان کی لبنان میں اسرائیلی سائبر حملوں کی مذمت، حالیہ مہم جوئی امن کیلیے خطرہ قرار
بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضٰی بھی مظاہرین سے بچ نہ سکے
ڈھاکا: بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضٰی بھی مظاہرین کے غیض و غضب سے بچ نہ سکے، مشتعل ہجوم نے ان کے گھر کو نذر آتش کر دیا۔
سول نافرمانی کی پُرتشدد تحریک کے حامی مظاہرین کی پیاس شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ اقتدار کے اختتام سے بھی ختم نہ ہوئی، اب انہوں نے اپنی پیاس بجھانے کے لیے عوامی لیگ سے وابستہ افراد کو مرکز نگاہ بنا لیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اب مظاہرین کے غصے کی آگ سے عوامی لیگ کے دفاتر اور ارکان پارلیمنٹ کے گھر بھی محفظ نہیں رہے، ملک بھر میں عوامی لیگ کے دفاتر اور ارکان پارلیمنٹ کے گھروں پر حملے کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: کرفیو کی وجہ سے بنگلا دیش اے ٹیم کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار
بنگلا دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائش گاہ سمیت عوامی لیگ کے مرکزی ہیڈکوارٹرز کو مشتعل مظاہرین پہلے ہی نذر آتش کر چکے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کھلنا کے ضلع نڑائل میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ مشرفی مرتضٰی کے گھر کو بھی آگ لگا دی گئی ہے۔
مشرفی مرتضٰی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مظاہرین کے حملے سے قبل ہی محفوظ مقام کی طرف منتقل ہو گئے تھے، پولیس کی جانب سے قومی کھلاڑی کے گھر کو نذر آتش کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی مگر مظاہرین نے ان کی ایک نہ سنی، مظاہرین نے عوامی لیگ کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی۔
مزید پڑھیں: بنگلا دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے گھر سمیت عوامی لیگ کا ہیڈکوارٹرز نذر آتش
گزشتہ روز شیخ حسینہ واجد گزشتہ ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد استعفیٰ دے کر بھارت روانہ ہو گئیں تھی۔
ملک میں فوج کی جانب سے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا گیا ہے، گرفتار مظاہرین کو رہا کرنے کے علاوہ کرفیو کا نفاذ بھی ختم کر دیا گیا، جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔