- ہوائی جہاز کا سفر آرام دہ بنانے کیلئے کونسی سیٹ کا انتخاب کریں؟
- ویپنگ کرنے والے نوجوان جسمانی لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں، تحقیق
- بچوں میں قبل از وقت سانس کی بیماری کا پتہ لگالنے والا اے آئی ماڈل تیار
- ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان صدارتی انتخابات کے مباحثے میں پہلا ٹاکرا
- قومی مینز انڈر-19 چیمپئن شپ اور ون ڈے ایونٹ اچانک ملتوی
- غیر ملکی اسٹارز سے فرنچائزز کے براہ راست معاہدوں کی تجویز
- مہنگائی پر قابو پانے کے لیے نیا محکمہ بنانے کا فیصلہ، عظمیٰ بخاری
- بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جائیگی
- کراچی، اسلام آباد، دبئی ایئرپورٹس پر طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ
- بے نظیر بھٹو قتل کیس، اپیلوں کی 7 سال بعد سماعت، فریقین کے وکیل تبدیل
- امریکا پاکستان کی 60 فیصد توانائی کیلیے مدد کر رہا ہے،امریکی سفیر
- شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس،بھارت آن لائن شریک ہوگا
- آئی ایم ایف نے اسپیشل اکنامک زونز کے قیام پر پابندی لگا دی
- IMF کا دباؤ، پنجاب کا اسلام آباد کے بجلی صارفین کیلیے ریلیف واپس
- اسرائیلی وزیردفاع کا غزہ جنگ کا رخ لبنان سرحد کی طرف لے جانے کا عندیہ
- کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار
- کراچی: ماڈل کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
- کراچی: پرانا گولیمار کے قریب نالے میں کمسن لڑکا گر کر لاپتا
- کراچی: ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- پشاور؛ صوبائی حکومت کی جانب سے ٹی ایم اوز کو اضافی فنڈز جاری
برزخ پر تنقید؛ پاکستان میں ہم جنس پرستی اور بچہ بازی ہو رہی ہے، روبینہ اشرف
کراچی: سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف متنازع ویب سیریز برزخ کے دفاع میں بول پڑیں۔
ایک نجی چینل کوانٹرویو میں سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا کہ ویب سیریز برزخ میں معاشرے میں موجود مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پاکستان میں ہم جنس پرستی اور بچہ بازی ہو رہی ہے۔ برزخ سے قبل بھی بولڈ اورخطرناک کہانیاں ڈراموں کے ذریعے پیش کی جا چکی ہیں۔ اڈاری اور مائی ری جیسے ڈراموں کی کہانی برزخ سے زیادہ بولڈ تھی۔
روبینہ اشرف کا مزید کہنا تھا کہ ڈراموں میں وہی دکھایا جاتا ہے جو معاشرے میں ہو رہا ہوتا ہے۔ ڈرامے کسی فعل یا خرابی کی ترغیب نہیں دیتے بلکہ شعوردیتے ہیں اور اس برائی کی نشاندہی کرتے ہیں جو معاشرے میں موجود ہوتی ہے تا کہ اسے ٹھیک کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: ‘برزخ’ کے انتخاب پر فواد خان اور صنم سعید کے بائیکاٹ کا مطالبہ
سینئیر اداکارہ نے کہا کہ برزخ میں وہ دکھایا جا رہا ہے جو ہورہا ہے۔ہم جنس پرستی پہلے سے معاشرے میں موجود ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ملک بھر میں ٹرک ڈرائیور کہیں رات گزارتے ہیں تو وہ ہوٹل کا کمرہ اوربستر لینے کے ساتھ بچہ بھی مانگتے ہیں۔
پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی اور پاکستانی کاسٹ پر مبنی ویب سیریز برزخ میں دو ہم جنس پرست مرد کرداروں کو دکھایا گیا ہے جس پر پاکستانی شائقین کی جانب سے غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ویب سیریز کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے بنایا گیا ہے اور اسے زی زندگی کے یوٹیوب چینل پر بھی ریلیز کیا جا رہا ہے۔ اب تک سیریز کی پانچ قسطیں نشر کی جا چکی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔