- رحمتیں بانٹتا ہر سمت وہ ذی شان گیا۔۔۔۔۔ ! رحمتہ اللعالمین ﷺ
- سیرت خاتم النبیین، رحمۃ للعالمین ﷺ
- حسن نصراللہ کی تقریر کے دوران اسرائیلی طیاروں کی بیروت میں گھن گرج
- سی آئی اے افسر کومختلف ممالک میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر بڑی سزا
- کراچی: رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر کمسن بچہ جاں بحق
- کراچی: ہوٹل میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
- کراچی: سُپر ہائی وے پر حادثے میں نوجوان جاں بحق
- کے-الیکٹرک کی بجلی چوری روکنے کیلئے سندھ اسمبلی کی کمیٹی سے مدد کی درخواست
- وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا
- حدود سے تجاوز کرنے کا معاملہ، ٹرٹل بیچ ہاکس بے پر واقع تفریحی ہٹس کو نوٹس جاری
- چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا
- پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو اعلیٰ معیار پر ترقی دے گا، صدر مملکت
- فرانسیسی سفیر کی سندھ میں متبادل توانائی کے منصوبوں کی تعریف، سرمایہ کاری کا عندیہ
- اسرائیل نے سرخ لکیر پار کرکے اعلان جنگ کردیا، سربراہ حزب اللہ
- لاہور: پولیس نے صنم جاوید کے والد کو گرفتار کرلیا
- بھارتی لیفٹننٹ جنرل کا عالمی امن مشن میں مصروف پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف
- لبنان پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، قابل مذمت ہے، اسپین
- رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ’منشیات فروش‘ کو عدالت نے شک کا فائدہ دے کر بری کردیا
- آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم
- اسرائیل نے غزہ میں بچوں کے عالمی قانون کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
شیخ حسینہ واجد خفیہ مقام پر منتقل، برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک بھارت میں رہنے کا فیصلہ
نئی دہلی: بھارت نے برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک بنگلا دیش کی مستعفی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو خفیہ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
شیخ حسینہ واجد کے بھارتی شہر اگرتلہ پہنچنے سے کچھ دیر قبل بنگلا دیش کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت کے وزیر اعظم نے ہنگامی طور پر سیکیورٹی سے متعلق کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا۔
بنگلا دیس کے ٹی وی نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ مستعفی وزیر اعظم کو بھارت نے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا ہے، مزید یہ کہ شیخ حسینہ واجد کی خواہش ہے کہ وہ برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کر لیں۔
مزید پڑھیں: عوامی دباؤ اور احتجاج پر بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد مستعفیٰ؛ بھارت روانہ
رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد نئی دلی میں مقیم ہیں جس سے جلد ہی شیخ حسینہ واجد کی ملاقات کرائی جائے گی۔
گزشتہ ایک ماہ سے جاری پُرتشدد واقعات میں بنگلا دیش میں سیکڑوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں، اور طلبا کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلا دیش، طلبا تحریک کے رہنماؤں نے فوج کی عبوری حکومت کو مسترد کر دیا
طلبا نے رواں ہفتے شیخ حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر حسینہ واجد نے طلبا کو مٹھی بھر دہشت گرد قرار دیا تھا۔
شیخ حسینہ واجد کے اس بیان میں طلبا میں غم و غصے کی لہر مزید تیز ہو گئی، اور ان کے مظاہروں میں شدت آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ہم عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے؛ بنگلادیشی آرمی چیف
مظاہروں میں خوفناک حد تک شدت کے بعد بنگلادیشی آرمی چیف نے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ میں مستعفیٰ ہونے کی ڈیڈ لائن دی تھی، شیخ حسینہ واجد نے قوم کے نام تقریر ریکارڈ کرانے کی کوشش کی مگر انہیں روک دیا گیا۔
جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے کر وزیر اعظم محل سے بذریعہ ہیلی کاپٹر بھارت روانہ ہو گئیں، اور یوں ان کا 15 سالہ دور اقتدار اپنے اختتام کو پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں : بنگلادیشی آرمی چیف کا ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان
وزیر اعظم کے مستعفیٰ ہونے کی خبر پھیلنے پر مظاہرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مظاہرے جشن میں بدل گئے۔
گزشتہ روز بنگلادیشی آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں عبوری حکومت قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: بنگلا دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے گھر سمیت عوامی لیگ کا ہیڈکوارٹرز نذر آتش
مگر طلبا تحریک کے سرکردہ رہنماؤں نے بنگلادیشی آرمی چیف کی جانب سے ملک میں عبوری حکومت کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کی زیر صدارت عبوری حکومت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ روز شام سے ہی طلبا تحریک کے مظاہرین نے عوامی لیگ کے دفاتر اور اراکین پارلیمنٹ کو نشانے پر لے لیا ہے، بنگلا دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمن کی ذاتی رہائش گاہ، عوامی لیگ کے مرکزی ہیڈ کوارٹرز، سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ سمیت مختلف عوامی لیگ کے اراکین اسمبلی کے گھروں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔