خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس؛ ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

ویب ڈیسک  منگل 6 اگست 2024
خلیل الرحمن قمر کے وکیل نے تیاری کے لیے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کی تھی:فوٹو:فائل

خلیل الرحمن قمر کے وکیل نے تیاری کے لیے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کی تھی:فوٹو:فائل

 لاہور: رائٹر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی ہوگئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کی ملزمہ آمنہ عروج کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ خلیل الرحمن قمر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروایا ہے۔ عدالت تیاری کے لیے وقت دے۔

مزید پڑھیں: خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس؛ ملزمہ آمنہ عروج کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 

ملزمہ آمنہ عروج کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ نے خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا۔ ملزمہ کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔