- آئینی ترمیم 3 ایمپائرز کو توسیع دینے کیلیے ہے،عمران خان
- چین کی پاکستان کو انسداد دہشت گردی تعاون مشترکہ سیکیورٹی کی تجویز
- غزہ: ایک ہی روز میں مزید 48 فلسطینی شہید
- اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیے
- بھارت؛ مشہور کمپنی کی ملازمہ کا بے تحاشا ورک لوڈ کے باعث انتقال
- کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا
- ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
- سری لنکا کے مینڈس نے سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
- لاہور؛ منشیات فروش سب انسپکٹر گرفتار، 70 کلوگرام منشیات برآمد
- امریکا کی ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں نئی پابندیاں
- آزاد کشمیرمیں ٹیکس رجسٹریشن کا غلط استعمال روکنے کیلیےانکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا فیصلہ
- کراچی؛ تھانہ سول لائن کا انویسٹی گیشن انچارج خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل
- پی ٹی اے کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ
- پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا
- کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
- پاک-روس معاہدے، بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار
- کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
- قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں، 26 اکتوبر کو سینئر جج چیف جسٹس بن جائیں گے، وزیر قانون
- فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد
پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کی تنخواہوں میں حیران کن اضافہ کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹرز کی تنخواہوں میں حیران کن اضافہ کردیا۔
گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈومیسٹک سطح پر 3 نئے چیمپئینز ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا اعلان کیا، جس کے ساتھ ہی ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کیا۔
ان ٹورنامنٹس میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے علاوہ گزشتہ 3 برس سے مختلف ایونٹس میں پرفارم کرنے والے 150 کرکٹرز بھی ایونٹ میں حصہ لے سکیں گے۔
مزید پڑھیں: ‘بورڈ کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ کرے! کوچز میدان میں آگئے’
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اِن کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔
کیٹیگری اے کے 40 ڈومیسٹک کرکٹرز کو ماہانہ 5 لاکھ 50 ہزار
کیٹیگری بی کے 50 کھلاڑیوں کو ماہانہ 4 لاکھ
کیٹیگری سی کے 60 کھلاڑیوں کو ماہانہ 2 لاکھ 50 ہزار دیے جائیں گے
سال 2023-24 سیزن کے دوران اِن ڈومیسٹک کرکٹرز کو تنخواہوں کی مد میں محض 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے کیٹیگری کے حساب سے دیے جاتے تھے۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش اے کیخلاف میچز؛ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ
اسی طرح بورڈ کے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کیا ہے، ریڈ بال کیلئے 2 لاکھ، 50 اوور فارمیٹ کیلئے 1 لاکھ 25 ہزار جبکہ ٹی20 کیلئے 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
گزشتہ سیزن کے مقابلے میچ فیس میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل ریڈ بال کیلئے 80 ہزار اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے 40 ہزار روپے دیئے جاتے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔