- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی وفود کی فضل الرحمان سے ملاقات
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
- کراچی کی صورتحال عوام میں نفرت کو جنم دے رہی ہے، چیمبر آف کامرس
- سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کی منظوری
- شمالی کوریا: یورینیم افزودگی کی خفیہ تنصیب کی نایاب تصویر جاری
- کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل
- آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
- ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر کے ذمہ دار نہیں، الیکشن کمیشن ذرائع
- پنجاب وائلڈ لائف نے نایاب طوطوں اور نیل گائے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- پی ٹی اے کا ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن پر یوٹرن، سندھ ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر
- گرین ویلی ہائیپرمارکیٹ کا بحریہ ٹاؤن میں کامیاب پرہجوم آغاز
- رستم میں پیر خانے پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ہم 10 بڑی آبادی والے ممالک میں ہیں مگر معاشی طور پر 50 ویں نمبر سے بھی نیچے ہیں، گوہر اعجاز
- ایف پی سی سی آئی کا نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان
- بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر درست نہیں، الیکشن کمیشن
- دھابیجی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے بزرگ خاتون جاں بحق
پنجاب بھر کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت قانونی مدد کی فراہمی
لاہور: پنجاب بھر کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت قانونی مدد کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اب پنجاب میں کوئی غریب قیدی وکیل کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا۔ اس سلسلے میں صوبے کی تمام 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈ کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ فری لیگل ایڈ کمیٹیاں پنجاب بار کونسل اور ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے تشکیل دی گئی ہیں۔
اقدام کے تحت نادار قیدی جو مقدمات کی پیروی کے لیے وکلا کا انتظام نہیں کر سکتے، انہیں فری لیگل ایڈ ملے گی۔ مستحق اسیران اپنے متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دیں گے جنہیں وکلا سے ملوایا جائے گا۔
پنجاب بھر میں کل 447 وکلا کو فری لیگل ایڈ کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ لاہور ڈویژن میں 45 ، گوجرانولہ ڈویژن میں 90، راولپنڈی میں 70، فیصل آباد ڈویژن میں 47، ملتان میں 45، سرگودھا میں 24 وکلا کمیٹیوں میں شامل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح بہاولپور ڈویژن 55، ساہیوال میں 55، ڈی جی خان میں 16 وکلا فری لیگل ایڈ کمیٹی میں شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔