ونود کامبلی نشے میں یا بیمار! سابق کرکٹر کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 6 اگست 2024

سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کافی عرصے سے صحت خرابی کے مسائل کا شکار ہیں تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے انکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کرکٹر ونود کامبلی کو لوگ سہارا دیکر لے جارہے ہیں، ان کیلئے چلنا نہایتی مشکل دیکھائی دے رہا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ نشے میں تھے جبکہ کچھ نے کہا کہ سابق کرکٹر جسمانی طور پر ناساز ہیں جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: جیتا میچ ڈرا کردیا! سوشل میڈیا پر بھارتی فینز چراغ پَا

ذرائع نے ویڈیو کی کوئی تصدیق نہیں کی تاہم سوشل سائٹس پر ونود کامبلی کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کی بھارت کو 32 رنز سے شکست

سابق کرکٹر نے بھارت کیلئے 100 سے زائد ون ڈے جبکہ 17 ٹیسٹ میچز کھیلے، بائیں ہاتھ کے بیٹر نے فرسٹ کلاس میچز میں 10 ہزار سے زائد رنز بنارکھے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔