خیبرپختونخوا؛ سرکاری ملازمین کے اغوا اور آئی ای ڈی حملوں کا خدشہ

ویب ڈیسک  منگل 6 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے اغوا اور آئی ای ڈی حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈی آئی خان میں ٹانک روڈ پر گزشتہ دنوں ججز کے قافلے پر حملے کے بعد مزید حملوں کا خدشہ ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ میں باضابطہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے آئی جی، تمام انتظامی سیکرٹریز، کمشنر ڈی آئی خان ڈویژن اور ٹانک کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان میں ٹانک روڈپرججزکے قافلے پر حملے کے بعد مزید حملے کیے جانے کا خدشہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ٹانک میں ججز کے قافلے پر حملہ، اسکواڈ میں شامل 2پولیس اہلکار شہید

مراسلے کے مطابق دہشت گردسرکاری ملازمین کو تاوان کی غرض سے اغوا اور آئی ای ڈی حملے کرسکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے مراسلے میں تمام سرکاری اداروں کی گاڑیوں کی نمبرپلیٹ تبدیل کرنے سمیت سفرکے اوقات میں تبدیلی لانے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ڈیرہ روڈپر سرکاری اوربینک گاڑیوں کو مزید نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹانک میں ججز کے قافلےپر حملے میں اسکواڈ میں شامل 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے تھے پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے سنگم پر ایڈیشنل جج ٹانک حسنین، ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ اور سینئر سول جج مہ جبین کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔