بھارتی شائق نے اپنی ٹیم کو مارڈن ڈے کرکٹ کی 'لگان فلم' سے تشبیہ دے ڈالی

ویب ڈیسک  منگل 6 اگست 2024

بھارتی شائق نے اپنی ہی ٹیم کو مارڈن ڈے کرکٹ کی ‘لگان’ سے تشبیہ دے ڈالی۔

دورہ سری لنکا میں ٹی20 سیریز میں میزبان کو وائٹ واش کرنے والی بھارتی ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل میچز بجھی ہوئی نظر آئی ہے، کپتان روہت کی قیادت میں ہندوستانی میچ میں پہلے جیتا ہوا میچ ہاری اور ڈرا کیا، بعدازاں دوسرے میچ میں آئی لینڈرز نے بھارت کو 30 رنز سے شکست دی۔

تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں میزبان سری لنکا کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: ونود کامبلی نشے میں یا بیمار! سابق کرکٹر کی ویڈیو وائرل

سیریز کے دوسرے میچ کے آغاز سے قبل ایک بھارتی شائق نے معروف بالی ووڈ فلم ‘لگان’ کی تصویر پر بھارت کے موجودہ کرکٹرز کی تصاویر آویزاں کرکے اسٹیڈیم لایا جو کوہلی سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کیلئے توجہ کا مرکز بن گئی۔

مزید پڑھیں: جیتا میچ ڈرا کردیا! سوشل میڈیا پر بھارتی فینز چراغ پَا

بھارتی پلئیرز اپنی تصویر لگان فلم کے پوسٹر پر دیکھ خوش ہوتے رہے جبکہ کئی صارفین نے طنزیہ طور پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔