کوہاٹ میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت

ویب ڈیسک  منگل 6 اگست 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

پشاور / کراچی: کوہاٹ میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا جہاں کنویں سے یومیہ 159 بیرل تیل اور 16.4 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جا سکے گی۔

تیل و گیس کا ذخیرہ ٹل بلاک رازگیر ون کی فارمیشن کاوار گڑھ سے ملا۔ کنواں او جی ڈی سی، پی پی ایل اور پی او ایل کی مشترکہ ملکیت ہے۔

او جی ڈی سی کے مطابق کنویں کی کھدائی جنوری 2024 میں شروع کی گئی، ٹل بلاک میں رازگیر ون سے ہی گزشتہ ماہ بھی تیل و گیس کا ذخیرہ ملا تھا۔

او جی ڈی سی نے اہم ڈیولپمنٹ سے حکومت اور اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔