سبزیاں اور پھل ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون

ویب ڈیسک  منگل 6 اگست 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

  واشنگٹن: طبی ماہرین پھلوں اور سبزیوں کو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے علاج کا ایک بنیادی حصہ قرار دیتے ہیں۔

پھلوں اور سبزیوں میں موجود زیادہ غذائیت بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے، قلبی امراض کا خطرہ کم کرتی ہے اور گردے کی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔

دی امریکن جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی ایک نئی تحقیق میں پانچ سالہ مطالعے کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر کے علاج کو بہتر بنانے کی کوششوں کے باوجود ہائی بلڈ پریشر سے متعلق دائمی گردے اور دل کی دائمی بیماری سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دل کی بیماری وہ سرفہرست وجہ ہے جس میں گردے کی دائمی بیماری والے مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر کو روکنے کے لیے غذائی نقطہ نظر سے سبزیاں اور پھلبہت ضروری ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں اور بنیادی علاج کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔