شبانہ اعظمی اور جاویداختر نے ساتویں عالمی اردوکانفرنس میں شرکت کی حامی بھر لی

عمیر علی انجم  جمعـء 4 جولائ 2014
ساتویں عالمی اردوکانفرنس 13نومبرسے16نومبرتک آرٹس کونسل میں منعقدکی جائے گی۔ فوٹو : فائل

ساتویں عالمی اردوکانفرنس 13نومبرسے16نومبرتک آرٹس کونسل میں منعقدکی جائے گی۔ فوٹو : فائل

کراچی: بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر شاعرجاویداخترنے ساتویں عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کے لیے حامی بھردی‘ بھارتی جوڑی ساتویں عالمی اردوکانفرنس میں شرکت کے لیے نومبرمیں پاکستان پہنچے گی۔ 

سالانہ عالمی اردوکانفرنس میں شرکت کے لیے اس قبل بھی بھارت سے ستیہ پال آنند، ڈاکٹرگوپی چندنارانگ، شمیم حنفی، ندافاضلی، زبیررضوی، صدیق الرحمان قدوائی ، خوشبیرسنگھ شاد، قاضی افضال، شمس الرحمان فاروقی، ڈاکٹرخلیق انجم، ڈاکٹرعلی جاوید و دیگرآچکے ہیں ۔آرٹس کونسل کراچی کے سیکریٹری محمداحمدشاہ کاکہناہے کہ ہم موسیقی اورشاعری کے ذریعے عوام کے ذہنوں سے موجودہ حلات کے نقش ختم کرناچاہتے ہیں ،واضح رہے ساتویں عالمی اردوکانفرنس 13نومبرسے16نومبرتک آرٹس کونسل میں منعقدکی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔