- مانسہرہ سے لاہور آنے والی بس کو ایم 2 موٹرے پر حادثہ، 5 افراد جاں بحق 10 زخمی
- لبنان کا وسطی اسرائیل پر راکٹ حملہ، کئی شہروں میں سائرن بج اٹھے
- بھارت؛ میگھالیہ میں بارشی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک
- تھائی لینڈ میں سیلاب سے 26 افراد ہلاک، 30 ہزار خاندان متاثر
- کراچی؛ صدر میں ریگل چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
- نیوکراچی؛ گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، چھالیے کی بھاری مقدار برآمد
- بحرہ عرب میں موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، پاکستان میں الرٹ جاری
- ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تفتیش؛ نصف درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
- ایف بی آر کا 28 لاکھ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
- عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- دوحصوں میں تقسیم کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پہلی پریس کانفرنس
- کراچی؛ واٹر ٹینکر سے کچل کر 2 نوعمر بھائی جاں بحق، کمسن بھائی سمیت 2 افراد زخمی
- کراچی میں قومی اقصیٰ کانفرنس، فلسطینیوں کی عملی مدد کا مطالبہ
- غزہ جنگ: اسرائیل یومیہ کتنا نقصان برداشت کررہا ہے؟
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار، پولیس
- کراچی: منگھوپیر میں ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق
- کراچی: سائٹ اندسٹریل ایریا میں دو فلائی اوورز تعمیر کرنے کا فیصلہ
- کروڑوں کا مبینہ ٹیکس فراڈ، عدالت نے ٹریکٹر کمپنی کی ایف آئی آر کیخلاف درخواست مسترد کردی
- پانچ آئی پی پیز کو بند کرنے پر غور، منافع 20 گنا سے زیادہ ہوگیا
- اسرائیلی شہریوں کی اکثریت حماس سے جنگ ختم کرنے کی حامی
بنگلادیشی فوج میں اکھاڑ پچھاڑ؛ انٹیلیجنس چیف جنرل ضیا ملازمت سے فارغ
ڈھاکا: شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت روانگی کے بعد بنگلادیشی فوج میں اعلیٰ عہدوں پر بڑے پیمانے پر ردّ وبدل کی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیشی فوج میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ میں میجر جنرل ضیاءالاحسن کو بغیر کوئی وجہ بتائے ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ میجر جنرل ضیاء الاحسن کو حسینہ واجد کے انتہائی قریب سمجھا جاتا تھا وہ انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر کے سربراہ تھے۔
وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرنے والا یہ ادارہ ملک سلامتی کے تحت سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی اور فون کالز ریکارڈنگ کا مجاز تھا۔
علاوہ ازیں اس ادارے کی ذمہ داریوں میں کمیونیکیشن مواد کی ریکارڈنگ، اعداد و شمار جمع کرنے اور ملکی صورتحال پر نظر رکھنا شامل تھا۔
بنگلادیشی فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سیف عالم کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا گیا جب کہ لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمان کو جی او سی آرمی ٹریننگ اینڈ ڈاکٹرائن کمانڈ مقرر کردیا گیا۔
اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل احمد تبریز شمس چودھری کو کوارٹر ماسٹر جنرل آف آرمی، لیفٹیننٹ جنرل محمد مجیب الرحمان کو آرمی کا کوارٹر ماسٹر جنرل مقرر کیا گیا۔
انور شمیم کو آرمی چیف آف جنرل اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل محمد شاہین الحق کو کمانڈنٹ این ڈی سی اور میجر جنرل اے ایس ایم رضوان الرحمان کو نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر (NTMC) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میجر جنرل ضیاءالاحسن کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی جنرل وقار الزماں نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ حسینہ واجد استعفیٰ دیکر بھارت چلی گئیں اور اب ملک میں ایک عبوری حکومت قائم کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔