وی لاگر عمر عادل خاتون اینکر کے خلاف زبان استعمال کرنے پر گرفتار

عامر نوید  منگل 6 اگست 2024
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمرعادل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا—فوٹو: فائل

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمرعادل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا—فوٹو: فائل

 لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی سائبر کرائم ونگ نے وی لاگر عمر عادل کو نجی ٹی وی کی خاتون اینکر کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمر عادل کے خلاف  نجی ٹی وی کی خاتون اینکر سے متعلق نازیبا زبان استعمال کرنے گرفتار کیا اور مقدمے کے اندراج کے علاوہ تفتیش بھی شروع کردی ہے۔

سائبر کرائم ونگ کے حکام نے بتایا کہ ملزم ڈاکٹر عمر عادل نے سوشل میڈیا پر خواتین اینکرز کے خلاف نازیبا گفتگو کی تھی اور اس الزام پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔