- پشاور سے قطر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دوحا جانیوالا مسافر گرفتار
- عمران ریاض کی ضمانت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ سے منظور
- آئینی ترمیم تین امپائرز کو توسیع دینے کے لیے ہورہی ہے، عمران خان
- راولپنڈی؛ 3 روز قبل اپنے ہی دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- عید میلاد النبیؐ کے جلوس پر بی جے پی کے غنڈوں کا حملہ
- سندھ ہائیکورٹ؛ کراچی میں انتظامیہ کا پی ٹی آئی جلسے کی اجازت سے صاف انکار
- ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
- ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کی گمشدگی : عدالت پولیس رپورٹ پر برہم، سیکریٹری دفاع سے جواب طلب
- جبران الیاس کا ریاست مخالف بیانیہ، رؤف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات سامنے آگئے
- ڈیرہ مراد جمالی میں مزدوروں پر گرینیڈ حملہ، ایک جاں بحق پانچ شدید زخمی
- روس کے نائب وزیراعظم دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- ایجنسیوں کا شہریوں کو اغواء کرنے کا تاثر قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ رکوانے کے لیے درخواست دائر
- کنول شوذب سے سفری پابندی ہٹانے کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب
- آئینی ترامیم میں مولانا فضل الرحمان کا کردار کیا ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتا، عمران خان
- کم وقت میں سب سے زیادہ غبارے پھوڑنے کا نیا ریکارڈ قائم
- منصور شاہ سینئر ترین جج ہیں ان کے سوا کوئی اور چیف جسٹس قبول نہیں، حامد خان
- کراچی میں واٹرپمپنگ اسٹیشن کے ٹینک سے لاپتا بچے کی لاش ملی
- پاکستانی سوشل انٹرپرینیو زین اشرف مغل نے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ 2024 اپنے نام کرلیا
پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن اڈیالہ جیل سے رہا
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانت منظوری کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کو اڈیالہ جیل سے ایڈوکیٹ شائستہ کھوسہ اور راجہ یاسر اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئے۔
اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے رؤف حسن کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔
خیال رہے کہ 3 اگست کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن کو تھانہ سی ٹی ڈی میں بارودی مواد برآمدگی کے دہشت گردی کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا جبکہ پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔
بعد ازاں وکیل علی بخاری نے رؤف حسن کو میڈیکل بنیاد پر اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی تھی، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ رؤف حسن کی صحت اس قابل نہیں ہے کہ وہ جیل میں رہ سکیں لہٰذا انہیں اسپتال منتقل کیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ رؤف حسن بی کلاس کے حق دار ہیں، جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میڈیکل چیک اپ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ رؤف حسن کے میڈیکل چیک اپ کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں۔
سماعت کے بعد وکیل کی جانب سے رؤف حسن کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست بھی دائر کردی گئی تھی، جس پر عدالت نے 6 اگست کے لیے نوٹسز جاری کردیے تھے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے تھے کہ ریکارڈ میرے پاس کئی بار آچکا ہے، اگر ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو فیصلہ کرلوں گا۔
اس سے قبل 2 اگست کو مجسٹریٹ عباس شاہ نے رؤف حسن پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت میں منظوری کا حکم نامہ جاری کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔