پیرس اولمپکس باسکٹ بال کوارٹرفائنل: سربیا کی آسٹریلیا کو شکست، سیمی فائنل میں رسائی

ویب ڈیسک  منگل 6 اگست 2024

پیرس: پیرس اولمپکس 2024 میں سربیا نے آسٹریلیا کو باسکٹ بال مقابلوں کے دوسرے کوارٹر فائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

پریس اولمپکس میں باسکٹ بال گولڈ میڈل کے لیے جاری مقابلوں کے دوسرے کوارٹر فائنل میں سربیا نے آسٹریلیا کو اوور ٹائم میں 90 کے مقابلے میں 95 پوائنٹس سے شکست دے دی۔

دونوں ٹیموں درمیان مقابلہ چار کوارٹرز میں 82-82 پوائنٹس کے ساتھ برابر رہا اور میچ کا فیصلہ اوور ٹائم میں ہوا۔

سربیا اور آسٹریلیا نے بالترتیب پہلے کوارٹر میں 17-31، دوسرے کوارٹر میں 25-23، تیسرے کوارٹر میں 25-11 اور چوتھے کوارٹر میں 15-17 پوائٹس اسکور کیے۔

مقررہ وقت میں میچ برابر ہونے کی وجہ سے اوور ٹائم دیا گیا جس میں سربیا نے 8 کے مقابلے میں 13 پوائنٹس اسکور کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔