- چین کی پاکستان کو انسداد دہشت گردی تعاون مشترکہ سیکیورٹی کی تجویز
- غزہ: ایک ہی روز میں مزید 48 فلسطینی شہید
- اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیے
- بھارت؛ مشہور کمپنی کی ملازمہ کا بے تحاشا ورک لوڈ کے باعث انتقال
- کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا
- ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
- سری لنکا کے مینڈس نے سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
- لاہور؛ منشیات فروش سب انسپکٹر گرفتار، 70 کلوگرام منشیات برآمد
- امریکا کی ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں نئی پابندیاں
- آزاد کشمیرمیں ٹیکس رجسٹریشن کا غلط استعمال روکنے کیلیےانکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا فیصلہ
- کراچی؛ تھانہ سول لائن کا انویسٹی گیشن انچارج خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل
- پی ٹی اے کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ
- پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا
- کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
- پاک-روس معاہدے، بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار
- کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
- قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں، 26 اکتوبر کو سینئر جج چیف جسٹس بن جائیں گے، وزیر قانون
- فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد منظور
وزارت خارجہ کا لبنان میں پاکستانی شہریوں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: وزارت خارجہ نے لبنان میں پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر سفر سے گریز کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔
وزارت خارجہ سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستاتنیوں کو خطے میں سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت اور سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر تاحکم ثانی لبنان کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں مقیم تمام پاکستانی تجارتی پروازوں کی دست یابی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لبنان چھوڑ دیں اور لبنان میں رہنے والوں کوخاص طور پرانتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
شہریوں کو کہا گیا کہ لبنان میں موجود پاکستانیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بالخصوص کشیدگی کے حامل علاقوں میں انتہائی احتیاط کرنےکا مشورہ دیا جاتا ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے ٹیلی فون، واٹس ایپ اور ای میل پر رابطے میں رہیں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ بیروت میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے نمبروں +961-81669488 اور+961-81815104 اور ای میل [email protected] کے ذریعے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔