نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

ویب ڈیسک  منگل 6 اگست 2024
فوٹو-فائل

فوٹو-فائل

 اسلام آباد: سینیٹر اسحاق ڈار او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

مدینہ ایئرپورٹ پر نائب وزیراعظم کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور سعودی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل مدینہ برانچ ابراہیم بن محمد سعید السوبھی نے کیا۔

یاد رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے  کہ یہ اجلاس اسلامی جمہوری ایران اور فلسطین کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے جس میں فلسطین اور دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال ہو گا۔

سعودی عرب پہنچنے کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر نماز ظہر اور نماز عصر ادا کی۔

انہوں نے جبل احد میں شہداء احد کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔