برقی کچرے سے نمٹنے کے لیے نیا مٹیریل ایجاد

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اگست 2024

میساچوسیٹس: برقی کچرے کا مسئلہ عالمی سطح پر تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور روبوٹکس، پہنے جانے والی ڈیوائسز، ہیلتھ مانیٹر اور سنگل-یوز ڈیوائسز جیسی نئی اقسام کی لچکدار الیکٹرانکس کی پیداوار سے یہ صورتحال مزید بدتر ہوسکتی ہے۔

میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف یوٹاہ اور میٹا ایک نئے قسم کا لچکدار مٹیریل بنایا ہے جس سے بنے پرزے نہ صرف دوبارہ استعمال کیے جاسکیں گے بلکہ مزید پیچیدہ کثیر الجہتی سرکٹ بڑے پیمانے پیمانے پر بنائے جا سکیں گے۔

جرنل آر ایس سی: اپلائیڈ پولیمر میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں محققین نے اس نئے مٹیریل کے متعلق بتایا۔

ایم آئی ٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر تھامس جے والِن کا کہنا تھا کہ ہم برقی کچرے کو موجودہ عالمی بحران سمجھتے ہیں جو مزید ڈیوائسز بنائے جانے کے ساتھ بدتر ہوگا۔

اس طرح کی زیادہ ترمطالعوں نے مکمل طور پر مختلف پولیمر مواد پر توجہ مرکوز کی ہے ، لیکن یہ واقعی اس کے کمرشل پہلو کو نظر انداز کرتے ہیں۔

کیپٹن کے کئی فوائد ہیں جن میں زبردست تھرمل اور انسولیٹنگ خصوصیات اور اس مواد کے ذریعے کی فوری دستیابی شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔