ڈرون کےذریعے سرحدپار منشیات اسمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

نعمان شیخ  منگل 6 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 لاہور: پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر سرحدپار منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار احسن علی کو باٹا پور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم احسن علی پنجاب کانسٹیبلری عباس لائن میں تعینات ہے۔ ملزم احسن علی ڈرون کےذریعے منشیات کی کھیپ سرحد پار بھجواتاتھا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم احسن کو منشیات کی کھیپ بھجوانےکی تیاری کرتےہوئے پکڑاگیا ہے ، زیرحراست ملزم کےقبضے سے ڈرون اور منشیات برآمد کر لیے گئے۔

باٹا پور پولیس نے ڈرون کے ذریعے منیشات اسمگلنگ میں ملوث اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے  تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔