کراچی میں طارق روڈ کے قریب ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی، مقدمہ درج کر لیا گیا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 7 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی:  سندھی مسلم سوسائٹی چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکو نجی کمپنی کے ملازمین سے ایک کروڑ کی رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او فیروز آباد انعام جونیجو نے بتایا کہ نجی کمپنی کے 2 ملازمین موٹر سائکل پر سول لائن کے علاقے میں قائم بینک سے ایک کروڑ روپے نکلوا کر بیگ میں رکھے اور پیسوں سے بھرا بیگ موٹر سائیکل کی ٹنکی پر رکھ کر جا رہے تھے ۔

اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکووں نے  اسلحے کے زور پر رقم سے بھرا بیگ چھین لیا اور فرار ہوگئے۔

تاہم پولیس نے کمپنی کے ملازم عرفان کی مدعیت میں ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ڈاکوؤں کی شناخت کے حوالے سے پولیس جائے وقوعہ سے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔