دی ہنڈرڈ: برمنگھم فینکس نے نادرن سپر چارجرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2024
(تصویر: گیٹی امیجز)

(تصویر: گیٹی امیجز)

برمنگھم: دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں برمنگھم فینکس نے نادرن سپر چارجرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 19 ویں میچ میں فینکس نے 84 رنز کا ہدف 39 گیندوں میں بغیر کسی نقصان پر پورا کیا۔

فینکس کی جانب سے بین ڈکٹ 43 اور کپتان معین علی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

اس سےقبل نادرن سپر چارجرز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

سپر چارجرز کی جانب سے کپتان ہیری بروک 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نکولس پورن  11، اولی روبنسن 11، ایڈم ہوز 11، عادل راشد 9، میتھیو پوٹس 7، جورڈن کلارک 7، مچل سینٹنر 6، میتھیو شارٹ 4 اور بین اسٹوکس 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ریس ٹوپلے 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

فینکس کی جانب سے ایڈم ملنے  اور ٹِم ساؤتھی نے 3، 3 جبکہ کرس ووڈ نے 2 اور بینی ہوویل  نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔