چین کا 18 مصنوعی سیاروں پر مشتمل راکٹ خلا میں روانہ

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2024
(فوٹو: عرب نیوز)

(فوٹو: عرب نیوز)

بیجنگ: چین نے 18 مصنوعی سیاروں پر مشتمل راکٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔

چین نے کہا ہے کہ اس نے خلا میں اپنی موجودگی کو ثابت کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ایک راکٹ لانچ کیا ہے جس میں 18 مصنوعی سیاروں کا ایک مجموعہ شامل ہے۔

یہ سیٹلائٹ شمالی چین کے صوبہ شانسی کے تائییوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-6 کیریئر راکٹ کے ذریعے لے جایا گیا تھا۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ راکٹ بغیر کسی حادثے کے اپنے پہلے سے طے شدہ مدار میں کامیابی سے پہنچ گیا ہے۔

چین نے خلائی پروگرام کے تحت متعدد مشن شروع کیے ہیں، ایک خلائی اسٹیشن کو مدار میں بھیجا ہے جس میں تین خلاباز سوار ہیں اور ایک روور چاند پر بھیجا تھا جو چاند کی چٹانوں اور مٹی کے نمونے لے کر واپس زمین پر پہنچا۔

چین کی سرکاری ایجنسی کے مطابق چین نے قومی سلامتی، مواصلات اور سائنسی مقاصد کے لیے بیڈو سسٹم آف سیٹلائٹ بھی لانچ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔