اسرائیلی جنگی طیاروں نے تین بار ساؤنڈ بیریئر توڑ کر خوف و ہراس پھیلا دیا

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2024
 (فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

بیروت: اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنانی دارالحکومت میں تین بار ساؤنڈ بیریئر توڑ کر خوف و ہراس پھیلا دیا۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت میں 30 منٹ سے بھی کم وقت میں تین بار ساؤنڈ بیریئر توڑ دیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکے ہوئے، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، متعدد رہائشی علاقوں سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

گزشتہ رات صیہونی فضائیہ کے طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت کے اوپر سے انتہائی نچلی پرواز بھی کی عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ وہ طیاروں کو باآسانی دیکھ سکتے ہیں، بیروت میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران یہ سب سے زیادہ زوردار دھماکے سنے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایک رپورٹر نے خبر دی کہ بیروت کے ضلع بدرو کے ایک کیفے میں موجود لوگوں میں زور دار دھماکوں کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے کچھ افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی حملے میں لبنانی مسلح گروپ کے اعلی فوجی کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کے ایک ہفتہ بعد شام پانچ بجے خطاب شروع کرنے والے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔