- آئینی ترمیم 3 ایمپائرز کو توسیع دینے کیلیے ہے،عمران خان
- چین کی پاکستان کو انسداد دہشت گردی تعاون مشترکہ سیکیورٹی کی تجویز
- غزہ: ایک ہی روز میں مزید 48 فلسطینی شہید
- اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیے
- بھارت؛ مشہور کمپنی کی ملازمہ کا بے تحاشا ورک لوڈ کے باعث انتقال
- کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا
- ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
- سری لنکا کے مینڈس نے سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
- لاہور؛ منشیات فروش سب انسپکٹر گرفتار، 70 کلوگرام منشیات برآمد
- امریکا کی ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں نئی پابندیاں
- آزاد کشمیرمیں ٹیکس رجسٹریشن کا غلط استعمال روکنے کیلیےانکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا فیصلہ
- کراچی؛ تھانہ سول لائن کا انویسٹی گیشن انچارج خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل
- پی ٹی اے کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ
- پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا
- کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
- پاک-روس معاہدے، بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار
- کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
- قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں، 26 اکتوبر کو سینئر جج چیف جسٹس بن جائیں گے، وزیر قانون
- فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد
مودی سرکار سے گٹھ جوڑ؛ کٹھ پتلی حسینہ واجد نے بنگلادیشی عوام پر مظالم ڈھائے
بنگلادیش سے استعفا دے کر فرار ہونے والی وزیراعظم حسینہ واجد اور بھارت کی مودی سرکار کا گھناؤنا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔
مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی سامنے آ گئی، بھارتی حمایت یافتہ شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ بدترین انداز سے ہوا اور حسینہ واجد کے بھارتی کٹھ پتلی ہونے کا ثبوت اس طرح ملا کہ بنگلادیش سے فرار ہونے کے بعد بھگوڑی حسینہ واجد کا ائرپورٹ پر بھارتی مشیر اجیت ڈوال اور وزارت خارجہ کے افسران نے استقبال کیا گیا۔
بھارت عرصہ دراز سے بنگلا دیش کو اپنے مذ موم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہا ہے ۔ حسینہ واجد نے بھارت کی کٹھ پتلی بن کر اپنے ہی عوام کے خلاف پالیسیاں بنائیں اور ظلم کیے۔ پاکستان کی نفرت میں بنگلا دیش نے جماعت اسلامی کو بھی نشانہ بنایا اور اس پر پابندی عائد کی ۔
2014 میں عام انتخابات کے دوران اپوزیشن پارٹی کے لیڈر کو محض جماعت اسلامی کی حمایت پر نظر بند کیا گیا ۔ حسینہ واجد کی غداری اور اسلام دشمنی کی واضح مثال یہ بھی ہے کہ اس نے اپنے دور حکومت میں سیاسی جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں پھانسی دی گئی۔
1971 میں بھارت اور شیخ مجیب الرحمن نے پاکستان دشمنی میں جو بیج بویا تھا وہ آج انہی کے لیے نفرت کا تناور درخت بن چکا ہے۔ 1971 میں جس اگرتلہ میں بیٹھ کر شیخ مجیب نے پاکستان کے خلاف سازش کی آج وہیں پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔
حسینہ واجد اور اس کے تشدد پسند گروہ نے بھارتی ایجنسی را کے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے بنگلا دیشی عوام کی آزادی کا گلا گھونٹے رکھا۔ حسینہ واجد اور مودی سرکار کے اس گٹھ جوڑ نے سیکڑوں مظلوم بنگلا دیشی شہریوں کی جان لے لی۔ بھارت اس تمام خوں ریزی میں برابر کا شریک ہے جو پچھلے ماہ سے بنگلا دیش میں جاری تھی ۔
بنگلادیش کے عوام نے اس نفرت انگیز گٹھ جوڑ کو مسترد کر کے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔