نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ مقرر

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2024
طلبا تحریک کے رہنماؤں نے ڈاکٹر یونس کو سربراہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا:فوٹو:فائل

طلبا تحریک کے رہنماؤں نے ڈاکٹر یونس کو سربراہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا:فوٹو:فائل

ڈھاکا: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے ملک سے فرار کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس میں ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور طلبہ تحریک کے رہنمابھی شریک تھے۔عبوری حکومت کے باقی ارکان  کا فیصلہ مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش؛ طلبا کے مطالبے پر ڈاکٹر یونس عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر بننے پر آمادہ

یاد رہے کہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیشی طلبہ تحریک نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔