ٹرمپ حملہ سازش؛ پاکستانی شہری کی گرفتاری پر دفترخارجہ کا بیان آگیا

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2024
امریکی حکام سے رابطے میں ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں، ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ

امریکی حکام سے رابطے میں ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں، ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ

 اسلام آباد: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی سیاست دانوں کے قتل کی سازش کے الزام میں پاکستانی شہری کی گرفتاری پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بیان میں کہا کہ ہم نے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، ہم اس حوالے سے امریکی حکام سے رابطے میں ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے الزام میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اپنا باضابطہ ردعمل دینے سے پہلے ہمیں ملزم کے حوالے سے مزید معلومات کی  ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔