پشاور؛ پولیس مقابلے میں سب انسپکٹر اور ملزم سمیت 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: تحصیل پبی کے علاقے ڈاگ بہسود میں پولیس مقابلے کے دوران سب انسپکٹر اور ملزم سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 15 گھنٹے تک جاری رہا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز فائرنگ کی تھی جس سے ایک شخص زخمی ہوا تھا لیکن زخمی شخص رات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ملزم کلیم اللہ نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے زاہد شاہ کو قتل کیا تھا جبکہ ملزم کلیم اللہ مقتول کے گھر میں ہی چھپا ہوا تھا جس پر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا لیکن فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر مومن خان جاں بحق ہوگئے۔

کئی گھنٹوں تک فائرنگ کے تبادلے میں راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیار کا استعمال کیا گیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم کلیم جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسمارٹم کے لیے تحصیل پبی کے میاں راشد میموریل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔