سابق ممبر پارلیمنٹ شکیب کی ملکی حالات پر خاموشی؛ شائق کی تنقید

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2024
قومی ٹیم کے کپتان سے سوال پوچھنے کی ویڈیو وائرل (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے کپتان سے سوال پوچھنے کی ویڈیو وائرل (فوٹو: فائل)

بنگلادیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اور ممبر پارلیمنٹ شکیب الحسن خاموشی پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔

کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی20 لیگ کے دوران بنگلادیش کے ایک شائق نے میچ کے بعد ڈریسنگ روم سے بس کی طرف جاتے ہوئے مداح نے انکے خلاف نعرے لگائے اور ویڈیو بنائی، جس پر کرکٹر نے کوئی جواب نہ دیا۔

کینیڈا 2024 کے حالیہ میچ کے دوران، ایک مداح نے شکیب سے بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال کے بارے میں سوال کیا؟ جس پر شکیب نے جواب دیا، “آپ نے ملک کے لیے کیا کیا؟” جس پر شائقین مزید غصے میں آگئے۔

مزید پڑھیں: عوامی لیگ کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی بننے والے شکیب الحسن منظر عام سے غائب

دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین محمد جلال یونس نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ویڈیو نہیں دیکھی، اس لیے تبصرہ کرنا درست نہیں تاہم شائق نے جو کیا درست نہیں تھا، ہر ایک کی مختلف شعبوں میں ملک کیلئے شراکت ہے اور شکیب کی شراکت پر سوال اٹھانا مناسب نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضٰی بھی مظاہرین سے بچ نہ سکے

دوسری جانب سول نافرمانی کی پُرتشدد تحریک کے حامی مظاہرین نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا 15 سالہ دورِ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا ہے اور وہ اسوقت بھارت میں مقیم ہیں۔

مزید پڑھیں: کرفیو کی وجہ سے بنگلادیش اے ٹیم کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار

بنگال ٹیم کے کپتان شکیب الحسن، شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے جبکہ سابق کرکٹر مشرفی مرتضیٰ کا تعلق بھی اسی سیاسی جماعت سے ہے، جن کا پرتشدد مظاہروں کے دوران گھر جلا دیا گیا تھا تاہم وہ اور انکی فیملی محفوظ رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔