اسلام آباد؛پسند کی شادی پرنوجوان جوڑا قتل

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2024
حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے:فوٹو:فائل

حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے:فوٹو:فائل

اسلام آباد میں پسند کی شادی کرنے پر نوجوان جوڑے کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں لڑکا اور لڑکی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ مقتولین کا تعلق ہنگو سے تھا اور دونوں نے پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتولین نے جان بچانے کے لیے ایک گھر میں پناہ لی تاہم حملہ آور ان کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں گھس گئے اور دونوں کو ذبح کردیا۔ حملہ آور نوجوان جوڑے کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔