پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ پروازوں کا آغاز کر دیا

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2024
براہ راست پروازوں سے عازمین عمرہ کو سہولت ہوگی، ترجمان پی آئی اے:فوٹو:فائل

براہ راست پروازوں سے عازمین عمرہ کو سہولت ہوگی، ترجمان پی آئی اے:فوٹو:فائل

 کوئٹہ: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے کوئٹہ سے جدہ پروازوں کا آغاز کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہفتہ وار دو پروازیں کوئٹہ سے براہ راست جدہ روانہ ہوں گی۔ ان پروازوں کی شروعات سے خاص طور پر عمرہ زائرین کو خصوصی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ پہلی پرواز پی کے 767 سے 141 عازمین عمرہ جدہ کے لئے روانہ ہوئے۔ کوئٹہ سے جدہ  کی پروازوں سے سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم افراد کو بھی وطن واپسی کے لئے براہ راست سفر کی سہولت میسر آئے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔