پاکستان کا بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2024
بنگلہ دیشی عوام کا اتحاد و جذبہ انہیں ہم آہنگی پر مبنی مستقبل کی طرف لے جانے میں مدد دے گا، دفتر خارجہ

بنگلہ دیشی عوام کا اتحاد و جذبہ انہیں ہم آہنگی پر مبنی مستقبل کی طرف لے جانے میں مدد دے گا، دفتر خارجہ

 اسلام آباد: پاکستانی حکومت نے بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اظہار یکجہتی کرتی ہے، پاکستان کے عوام بھی بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمیں یقین ہے کہ بنگلہ دیشی عوام کا جذبہ استقامت اور اتحاد انہیں ہم آہنگی پر مبنی مستقبل کی طرف لے جائے گا، ہم ملک میں حالات پرامن اور تیزی سے معمول پر آنے کی امید کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عوامی دباؤ اور احتجاج پر بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد مستعفیٰ

واضح رہے کہ طلبہ تحریک کے نتیجے میں بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی ہونے کے بعد بھارت فرار ہوچکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔