آئی سی سی رینکنگ؛ ون ڈے میں کوہلی کی تنزلی، بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2024
انگلیںڈ کے جو روٹ نے ٹیسٹ میں کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انگلیںڈ کے جو روٹ نے ٹیسٹ میں کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگئے جبکہ انگلیںڈ کے جو روٹ نے 872 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

کین ولیمسن 859 پوائنٹس کیساتھ دوسرے، بابراعظم ایک درجہ ترقی پاکر 768 پوائنٹس کیساتھ تیسرے جبکہ ڈیرل مچل چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: کرپشن کا الزام؛ افغان کرکٹر پر 5 سال کیلئے پابندی عائد

اسی طرح ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی بادشاہی برقرار ہے، وہ 824 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ بھارت کے شبمن گل دوسرے، کپتان روہت شرما ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے اور کوہلی تنزلی کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

بالرز کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ٹیسٹ میں روی ایشون پہلی، ون ڈے میں جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج پہلی جبکہ ٹی20 میں عادل راشد کا پہلا نمبر پر برقرار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔