اسلام آباد آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
ملزمان نے متاثرہ بچی کا قابل اعتراض مواد واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیا
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں طیب شہزاد اور ذیشان حیدر شامل ہیں جنہوں نے کمسن بچی کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کیں۔
ملزمان نے متاثرہ بچی کا قابل اعتراض مواد واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیا۔ ملزمان کے موبائل سے مذکورہ واٹس ایپ اکاؤنٹ اور قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔
ملزمان قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔