- جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ چین، اسٹرٹیجک تعاون پر اظہار اطمینان
- جولائی تا ستمبر: پی ایس ڈی پی فنڈز کا اجرا کردیا گیا
- IMF سے قرض معاہدے کی اصل قیمت بہت بڑی ہے، شہباز رانا
- وفاقی کابینہ آج آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے گی
- FPCCI نے نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان کردیا
- ADB ، نظام تعلیم کی اصلاح کیلیے بھارتی اسکیم اپنانے کی تجویز
- سپریم کورٹ وضاحت کے بعد آئینی ترمیم کا مستقبل دھندلا گیا
- ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت کوفروغ ملے گا ،وزیر خزانہ
- بیلسٹک میزائل پروگرام، پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا
- پاکستان کے عالمی بانڈز کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان
- شاہین تھری، ابابیل بہترین صلاحیتوں کے حامل میزائل، بی بی سی
- وزارت تجارت ہاؤسنگ سمیت مزید 5 وزارتوں، ڈویژنز کی رائٹ سائزنگ کا فیصلہ
- سینٹ قانون سازی کے معاملے میں پراسراریت ختم کرنے کا مطالبہ
- سعودیہ کی ریکوڈک میں 15 فیصد شیئرز خریدنے کی پیشکش
- گورنر ہاؤس میں جشن عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے نعت خوانی کا پروگرام
- ایران نے تحقیقی سیٹلائٹ چمران-1 کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا
- جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز رپورٹ
- فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیلی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، متحدہ عرب امارات
- چیمپیئنز ون ڈے کپ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
- پاک بھارت تعلقات ،مکالمہ اور امن کے امکانات
بنگلادیش؛ برطرف انٹیلی جنس چیف بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے طیارے سے گرفتار
ڈھاکا: بنگلادیش میں گزشتہ روز عہدے سے ہٹائے گئے انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ضیاء الحسن کو طیارے سے گرفتار کرکے اتار کر ڈھاکا چھاؤنی منتقل کردیا گیا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا ایئرپورٹ کے رن وے پر اُڑان کے لیے تیار امارات کے طیارے کو ہنگامی طور پر رن وے سے واپس بورڈنگ برج لایا گیا اور تلاشی لی گئی۔
طیارے سے ایک مسافر کو حراست میں لے کر طیارے کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شخص میجر جنرل ضیاءالحسن ہیں جو انٹیلی جنس چیف تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بنگلادیشی فوج میں اکھاڑ پچھاڑ؛ انٹیلیجنس چیف جنرل ضیا ملازمت سے فارغ
میجر جنرل ضیاء الحسن کو گزشتہ روز ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔ وہ مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔
میجر جنرل ضیاءالاحسن 2022 سے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس سے پہلے وہ اس کمپنی کے ڈائریکٹر تھے۔
یہ بھی پڑھیں : بنگلادیش؛ فوج کے بعد پولیس کے اعلیٰ عہدوں پر بھی اکھاڑ پچھاڑ
ضیاءالاحسن 2009 میں راب 2 کے نائب کپتان بنے جب وہ میجر تھے۔ اسی سال انہیں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور راب ہیڈ کوارٹر کے انٹیلی جنس ونگ کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔
یہ خبر پڑھیں : بنگلا دیشی صدر نے طلبا تحریک کے مطالبے پر پارلیمنٹ تحلیل کردی
تاحال ان کے اہل خانہ اور بنگلادیشی فوج کی جانب سے میجر جنرل ضیاءالحسن کی گرفتاری کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔