پیرس اولمپکس؛ کھلاڑی کا کھانے میں کیڑے ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2024
سوئمر نے اولمپکس کے دوران کھلاڑیوں کو فراہم کی گئی سہولیات پر سوال اٹھادیا (فوٹو: فائل)

سوئمر نے اولمپکس کے دوران کھلاڑیوں کو فراہم کی گئی سہولیات پر سوال اٹھادیا (فوٹو: فائل)

برطانوی کھلاڑی نے انکشاف کیا ہے کہ پیرس اولمپکس کے دوران انہیں کھانے میں کیڑے دیے گئے۔

میڈیا رپورٹس پیرس اولمپکس میں سوئمنگ مقابلوں میں شریک برطانوی سوئمر ایڈم پیٹی کا کہنا ہے کہ اولمپک ویلیج میں کھلاڑیوں کو پیش ہوئے کھانے میں کیڑے پائے گئے، جو نہایتی مایوس کن ہے۔

6 بار اولمپکس میڈلز جیتنے والے ایڈم پیٹی اِن کھلاڑیوں میں سے ایک جنہوں نے پیرس اولمپکس کے دوران کھلاڑیوں کو فراہم کی گئی سہولیات پر سوال اٹھایا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس میں گتے کے بیڈز کا استعمال! کھلاڑی ناخوش

کھلاڑی نے میچ کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کے دوران ویلیج کے حالات اور پھر کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنا میرے لیے مشکل کا سبب بنا اور میڈل کی دوڑ سے دور ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ‘نامناسب ماحول’ پیراگوئے کی خاتون تیراک کو اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا

کوویڈ مثبت آنے کے بعد کھلاڑی نے 100 میٹر سوئمنگ ریس میں حصہ لیا تاہم وہ چوتھی پوزیشن پر آئے میڈل کے حصول سے محروم رہے۔

انہوں نے کہا کہ پیرس ویلیج میں مبینہ طور پر ہمیں فراہم کیے گئے کھانے (یعنی ‘مچھلی میں کیڑے’) تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔