سندھ ہائی کورٹ کی کینٹین میں گیس اخراج کے باعث دھماکا

کورٹ رپورٹر  بدھ 7 اگست 2024
گیس لیکج دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا:فوٹو:فائل

گیس لیکج دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا:فوٹو:فائل

  کراچی: سندھ ہائی کورٹ بار کے کینٹین میں گیس اخراج کے باعث دھماکا ہوگیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں قائم بار روم کی کینٹین کے اسٹور میں آج صبح سات بجے دھماکا ہوا۔ دھماکا مبینہ طور پر گیس لیکج کے دوران شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔ بی ڈی ایس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد کلئیر کردیا۔ دھماکے سے سندھ ہائی کورٹ بار کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔