ڈیڈپول اور وولورین پر مبنی ڈرون شو کا عالمی ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

سان ڈیاگو: فلم  Deadpool & Wolverine کی تھیم پر مبنی ایک ڈرون شو نے سب سے بڑی فضائی نمائش کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

اسکائی ایلیمنٹس کے ڈرون شو جسے ماروَل کے تعاون سے اسپانسر کیا گیا تھا، اس نے سان ڈیاگو کامک کان میں ڈیڈپول کی تصویر بنانے کے لیے 1,599 ڈرونز کا استعمال کرکے ریکارڈ قائم کیا۔

شو نے کچھ ہی لمحوں بعد ایکس مین کے کردار وولورین کی تصویر کے ساتھ بھی ریکارڈ توڑ دیا جس میں 1,607 ڈرون شامل تھے۔

اسکائی ایلیمنٹس نے پہلے کرسمس 2023 کے دوران نٹ کریکر کی فضائی تصویر کے ساتھ پہلا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اسکائی ایلیمنٹس کے پروڈکشن مینیجر، ٹائلر کوبِکز نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ اس ریکارڈ کے ساتھ کمپنی کا بنیادی مقصد اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا تھا جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔