شادی، جنس، تعلیم اور نسل کا عمر پر گہرا اثر پڑتا ہے، تحقیق

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

کوپن ہیگن: حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق میں کسی شخص کی عمر چار مخصوص سماجی عوامل سے منسلک پائی گئی ہے جس میں شادی، جنس، تعلیم اور نسل شامل ہے۔

محققین کی رپورٹ ان چار عوامل کے کسی فرد کی عمر پر پڑنے والے اثرات پر روشنی ڈالتی ہے۔

ڈنمارک کی سڈانسک یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر، میری پیئر کا کہنا تھا کہ صحت اور سماجی اور انفرادی عوامل کے درمیان ایک پیچیدہ تعامل ہے جس کا واضح مشاہدہ نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ امریکا کے ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کا کہنا ہے کہ صرف امریکا کو اگر دیکھا جائے تو اس میں مجموعی طور پر متوقع عمر میں لگاتار دو سال کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 2020 میں تقریباً دو سال اور 2021 میں تقریباً ایک سال تک کمی وقع ہوئی تھی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔