سندھ؛ ورلڈ بینک نے سولر سسٹم کے یونٹس تقسیم کرنے کے منصوبے کی توثیق کردی

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: عالمی بینک نے سندھ سولر سسٹم کے دو لاکھ یونٹس تقسیم کرنے کے منصوبے کی توثیق کر دی۔

وزیر توانائی ناصر شاہ نے ورلڈ بینک ٹیم کو دو لاکھ سولر یونٹس کی تقسیم سے متعلق بریف کیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ورلڈ بینک نے سولر یونٹس کی تقسیم کے منصوبے کی تعریف کی۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروس امپرومینٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی منصوبے کا مقصد شہر میں پانی کی فراہمی اور واٹر بورڈ کی مالی صورتحال کو بہتر کرنا ہے۔

اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ واٹر بورڈ کا چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) تعینات کیا گیا ہے، واٹر بورڈ کا 2018-19 اور 2019-20 کا آڈٹ ہو چکا ہے جبکہ واٹر بورڈ کا 2021 تا 2024 تک کا آڈٹ ستمبر کی آخر تک ہو جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے فور میں توسیعی کاموں کی ڈاکیومینٹس ورلڈ بینک کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔