خاتون اینکر کی درخواست پر گرفتار وی لاگرڈاکٹر عمرعادل کی ضمانت منظور رہائی کا حکم

ایف آئی اے نے وی لاگر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی


ویب ڈیسک August 07, 2024
وی لاگر ڈاکٹر عمر کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

لاہور کی عدالت نے خاتون اینکرکی درخواست پر گرفتار وی لاگر عمر عادل کی رہائی کا حکم دے دیا۔

۔ ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمر عادل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ عدالت نے ایف آئی اے سائبرکرائم نے وی لاگر ڈاکٹر عمر عادل کو لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا۔

مزید پڑھیں: خاتون اینکر کیخلاف نازیبا گفتگو، وی لاگر ڈاکٹرعمرعادل گرفتار

ایف آئی اے نے ڈاکٹر عادل عمر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے وی لاگر کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عادل عمر کو گزشتہ روز خاتون اینکر کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کا کہنا تھا کہ ملزم ڈاکٹرعمرعادل نے سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کی خاتون اینکر کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں